ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوجوت سنگھ سدھو کے ڈی این اے میں ہے کانگریس، ہمارے دروازے کھلے ہیں:امرندر سنگھ

نوجوت سنگھ سدھو کے ڈی این اے میں ہے کانگریس، ہمارے دروازے کھلے ہیں:امرندر سنگھ

Wed, 24 Aug 2016 11:43:21    S.O. News Service

امرتسر23اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوجوت سنگھ سدھو بی جے پی سے تعلق توڑنے کے بعد اگر اب تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے ہیں کہ انہیں کس پارٹی میں جانا ہے تو پنجاب کانگریس کے چیف کیپٹن امرندر سنگھ نے ان کے لئے اپنے دروازے کھول رکھے ہیں۔امرندر نے سدھو کے لئے کانگریس کے دروازے کھلے ہونے کا اشارہ دہراتے ہوئے کہا کہ سدھو کے ڈی این اے میں کانگریس ہے۔ان کے والد پارٹی کے جنرل سکریٹری تھے اور پھر رکن بن رہے،میں ان کو بچپن سے ہی جانتا ہوں۔گزشتہ ماہ بی جے پی سے ناطہ توڑ چکے سدھو کے پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی (آپ)سے جڑنے کی خبر تھی۔پھر ذرائع کے حوالے سے خبر آئی کہ ان کی یہ بات چیت کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔بتایا گیا کہ کرکٹ سے سیاست میں آئے سابق بی جے پی ایم پی سدھو نے آپ سے انہیں سی ایم امیدوار بنانے اور اپنی بیوی نوجوت کور کو بھی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔آپ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ ااپنے مطالبات پر اڑے رہنے کی وجہ سے پارٹی سے ان کی بات چیت اٹک گئی ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اور آپ کے قومی کنوینر نے ان خبروں کے درمیان گزشتہ ہفتے ٹویٹ کر کے کہا کہ وہ (سدھو)گزشتہ ہفتے مجھ سے ملے۔انہوں نے کوئی شرط نہیں رکھی،انہیں سوچنے کے لئے تھوڑا سا وقت چاہئے،ہمیں ان کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔
وہیں سدھو کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگر آپ سے ساتھ ان کی بات چیت کھٹائی میں پڑتی ہے تو وہ کانگریس میں اپنا مستقبل تلاش کرنے کی سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں،تاہم کانگریس بھی ان کے ان مبینہ مطالبات ماننے کو تیار نظر نہیں آتی۔امرندر سنگھ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی پنجاب انتخابات میں ایک ہی خاندان کے دو ارکان کو ٹکٹ نہیں دے گی،تاہم اس کے ساتھ ہی انہون کہاکہ سدھو ایک جانے مانے شخص ہیں اور ہم ان کے قد کے حساب انہیں کردار دیں گے۔وہیں کانگریس سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھو کو مستقبل کا وزیر اعلی تو نہیں لیکن دو تین سال بعد نائب وزیر اعلی بنانے میں پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں۔کانگریس سدھو یا اس کی بیوی کو امرتسر کی لوک سبھا سیٹ بھی دے سکتی ہے۔سدھو اسی سیٹ سے بی جے پی کے ایم پی ہوا کرتے تھے لیکن گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر ارون جیٹلی کو یہاں سے کھڑا کیا اور اسی کو لے کر سدھو کی بی جے پی سے تلخی پیدا ہوئی تاہم جیٹلی کو کانگریس امیدوار کیپٹن امرندر سنگھ نے ہرا دیا تھا،اب امرندر ریاست میں کانگریس کے وزیر اعلی امیدوار ہیں تو ایسے میں انتخابات جیتنے پر انہیں یہ نشست چھوڑنی ہوگی۔


Share: